صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ جرمنی مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔
تفصیلات کے مطابق صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں جرمن سفارتخانے کے فرسٹ سیکرٹری(پولیٹیکل) جین کہن وان برگز ڈورف سے تفصیلی ملاقات ہوئی ہے۔
ملاقات کے درمیان باہمی دلچسپی سمیت دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر صدر آزادجموں وکشمیر نے جرمن سفارتخانے کے فرسٹ سیکرٹری کو مسئلہ کشمیر اور مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال سے بھی آگاہ کیا۔
ملاقات میں صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ جرمنی مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے اپنا کردار ادا کرے، جرمنی کا انسانی حقوق پر بہترین ٹریک ریکارڈ ہے اور اُس کے پاک بھارت دونوں سے دوستانہ تعلقات ہیں لہذا جرمنی جنوبی ایشیاء میں پائیدار قیام امن اور مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے اپنا رول ادا کرے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
