Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

روس میں طیارے کی میدان میں ہنگامی لینڈنگ، مسافر محفوظ

روس میں ایک مسافر طیارے نے خرابی کے باعث کھیلے میدان میں ہنگامی لینڈنگ کی تاہم مسافر محفوظ رہے۔

روسی میڈیا کے مطابق مطابق روس میں اورلس ایئرلائنز کے ایک طیارے کو نامعلوم خرابی کی وجہ سے نووسیبر کے علاقے میں ہنگامی لینڈنگ کرنی پڑی تاہم تمام مسافر محفوظ رہے۔

طیارے میں 161 افراد سوار تھے جن میں 23 بچے اور عملے کے 6 ارکان شامل تھے۔

اس واقعے کی ویڈیوز پہلے متعدد ٹیلی گرام چینلز نے شیئر کی تھیں، لیکن بعد میں ایکس (سابقہ ٹوئٹر) جیسے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر نظر آئیں، مقامی حکام کی جانب سے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ہنگامی صورتحال کی وجہ فوری طور پر واضح نہیں ہوسکی ہے تاہم ادارے کا دعویٰ ہے کہ طیارے کو ہائیڈرولک خرابی کا سامنا کرنا پڑا۔

ایئربس اے 320 طیارے نے سوچی سے اڑان بھری تھی اور سائبیریا کے شہر اومسک جا رہا تھا کہ اس کے پائلٹ نے طیارے کا رخ موڑ دیا اور غیر متوقع لینڈنگ منزل سے 200 کلومیٹر دور ہوئی۔

جہاز میں موجود افراد نے اس بات کی تعریف کی کہ عملے نے کس طرح پرسکون طریقے سے صورتحال کو سنبھالا۔

واضح رہے کہ نووسیبرسک اوبنسک ضلع میں واقع ہے ، جو متعدد گہری جھیلوں سے بھرا ہوا ہے۔

ایئر لائن نے بعد میں مسافروں کو اومسک لے جانے کے لئے ایک ٹرین کا انتظام کیا۔ اورال ایئرلائنز کا کہنا ہے کہ مسافروں میں سے ہر ایک کو ایک ہزار ڈالر معاوضہ دیا جائے گا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں