سعودی عرب سے تعلق رکھنے والی خاتون باکسر نے بین الاقوامی مقابلے میں گولڈ میڈل جیت کر نئی تاریخ رقم کر دی ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات اوپن باکسنگ چیمپیئن شپ میں 51 کلوگرام کیٹیگری میں باکسر ہالا صالح الراشدی گولڈ میڈل جیتنے والی پہلی سعودی خاتون بن گئیں۔
متحدہ عرب امارات میں ہونے والے اس اوپن باکسنگ چیمپیئن شپ میں سعودی عرب کی الاہلی کلب سے تعلق رکھنے والی باکسر ہالا صالح الراشدی سمیت 176 کھلاڑیوں نے شرکت کی۔
اس سے قبل خاتون باکسر ہالا صالح الراشدی نے گزشتہ سال جولائی میں الجزائر کے شہر اوران میں منعقدہ عرب گیمز میں شکست کے بعد واپسی کی جہاں تمام ججوں نے ان کے خلاف فیصلہ سنایا تھا۔
الراشدی 15 اپریل سے 5 مئی تک فلپائن میں منعقدہ تربیتی کیمپ کے دوران سعودی قومی باکسنگ ٹیم کے وفد میں حصہ لینے والی سات خواتین باکسرز میں سے ایک تھیں، جو بین الاقوامی مقابلوں کے لیے سعودی عرب میں شاندار کھلاڑیوں کو تیار کرنے کی فیڈریشن کی کوششوں کا حصہ تھی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
