Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مصر، طالبات پر اسکولوں میں نقاب لگانے پر پابندی

مصر کے تعلیمی اداروں میں طالبات پر نقاب لگانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق مصر کے محمکمہ تعلیم نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ملک بھر کے تمام تعلیمی اداروں میں طالبات کو مکمل طور پر اپنا چہرہ ڈھانپنے کی اجازت نہیں ہو گی۔

محکمہ تعلیم کا مزید کہنا تھا کہ اسکولوں میں طالبات حجاب پہن سکتی ہیں لیکن حجات کے ساتھ نقاب لگانے کی قطعی اجازت نہیں دی جائے گی۔

مصر کے تعلیمی اداروں میں اس پابندی کا اطلاق 30 ستمبر سے ہو گا اور محمکمہ تعلیم نے متعلقہ افراد کو اس پابندی پر سختی سے عمل درآمد کرانے کی ہدایت کی ہے۔

مصر کے محکمہ تعلیم کے وزیر کا کہنا ہے کہ والدین اپنی بچیوں پر سختی نہ کریں اگر وہ اسکارف نہ پہنیں تو زبردستی نہ کریں۔

انسانی حقوق کی تنظیموں نے مصری حکومت کے اس فیصلے پر سخت تنقید کی ہے اور کہا ہے کہ ملک کا قانون مذہبی آزادیوں کا تحفظ کرتا ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں