Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

9 مئی کے واقعات؛ پی ٹی آئی کے 4 کارکنان کی ضمانت منظور

سندھ ہائی کورٹ نے نومئی کو جلاؤ گھیراؤ، ہنگامہ آرائی اور املاک کو نقصان پہنچانے کے کیس میں پی ٹی آئی کے 4 کارکنان کی ضمانت منظور کرلی۔

سندھ ہائی کورٹ نے ملزمان کو فی کس ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

ملزمان میں محمد صدیق، ظہیراحمد، فیاض علی خان اور جہانگیر خان شامل ہیں۔

حسنین علی چوہان ایڈووکیٹ نے عدالت سے کہا کہ چاروں کارکنان کا نام ایف آئی آر میں شامل نہیں تھا، کون سی املاک کو نقصان پہنچایا گیا یہ بھی نہیں بتایا گیا۔

وکلا درخواست گزارکا کہنا ہے کہ گرفتاری کے بعد کارکنان کی شناخت پریڈ بھی نہیں کرائی گئی، چاروں کارکنان کی ضمانت منظورکی جائے۔

سرکاری وکیل نے ملزمان کو ضمانت دینے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج موجود ہے، سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کو گرفتارکیا گیا ہے۔ ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں مسترد کردی جائے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ 9 مئی کو ملزمان نے شاہراہ فیصل پر ہنگامہ آرائی اور جلاؤ گھیراؤ کیا، ملزمان نے سرکاری اور نجی املاک کو نقصان بھی پہنچایا، ملزمان کے خلاف فیروز آباد تھانے میں مقدمہ درج ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version