Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان کے لیے اتنے بڑے لیول پر کھیلنے کا کبھی نہیں سوچا تھا، زمان خان

ایشیا کپ میں سری لنکا کے خلاف میچ کیلئے پلیئنگ الیون میں شامل ہونے والے زمان خان کا کہنا ہے کہ میں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ ایشیا کپ جیسے بڑے ٹورنامنٹ کا حصہ بنوں گا۔ 

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے ایکس (ٹوئٹر) پر شیئر کی گئی ویڈیو میں قومی ٹیم کے کھلاڑی زمان خان نے پلیئنگ الیون میں شامل ہونے پر خوشی کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ میں پاکستان کیلئے اتنے بڑے لیول پر کھیلنے کا موقع ملے گا۔

ویڈیو میں زمان خان کا کہنا تھا کہ ایشیا کپ کے اہم میچ میں منتخب کیے جانے پر خوشی محسوس ہورہی ہے، سینئرز کھلاڑیوں کے ساتھ پریکٹس سیشن اچھا رہا۔

زمان خان نے کہا کہ حارث رؤف اور شاہین آفریدی ان وکٹوں پر کئی میچز کھیل چکے ہیں ان سے رہنمائی بھی لی ہے ان کی رہنمائی پر عمل کرتے ہوئے آج بولنگ کروں گا۔

خیال رہے کہ پاکستان نے سری لنکا کے خلاف ایشیا کپ کے سپر 4 کے اہم میچ کے لیے اپنی ٹیم کا اعلان گزشتہ شب کیا تھا، پاکستان ٹیم میں 5 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ محمد حارث، سعود شکیل، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر اور زمان خان کو کل سری لنکا کے خلاف میچ کیلئے قومی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جب کہ فخر زمان، سلمان علی آغا، فہیم اشرف، نسیم شاہ اور حارث رؤف سری لنکا کے خلاف میچ میں آرام کریں گے۔

متعلقہ خبریں