Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

آسٹریلیا نے کھلاڑیوں کے تحفظ کے لیے اہم تبدیلی کردی

کرکٹ آسٹریلیا نے کھلاڑیوں کے تحفظ کے لیے کرکٹ قوانین میں تبدیلی کردی۔ 

گزشتہ روز جنوبی افریقا کے خلاف میچ کے دوران آسٹریلیا کے آل راؤنڈر کیمرون گرین کو پروٹیز فاسٹ بولر کگیسو رباڈا کی گیند ہیلمٹ کے پچھلی طرف لگی جس سے وہ معمولی زخمی ہوئے تھے۔

جس کے بعد کرکٹ آسٹریلیا نے فاسٹ اور میڈیم فاسٹ بولرز کا سامنا کرنے کے لیے بلے باز کو ہیلمٹ کے ساتھ لگے ہوئے پروٹیکٹر (گردن کی حفاظت کرنے والے گارڈز) پہننا لازمی قرار دے دیا ہے۔

یہ پہلی بار نہیں جب آسٹریلیا نے ہیلمٹ کے ہمراہ لگے ان گارڈز کو پہننا لازمی قرار دیا ہو۔ کرکٹ آسٹریلیا نے نومبر 2014 میں فلپ ہیوز کی موت کے بعد یہ پروٹیکٹر متعارف کروائے تھے اور اسے ہر بلے باز کے لیے پہننا لازمی قرار دیا گیا تھا۔

تاہم آسٹریلیا کے اوپننگ بلے باز ڈیوڈ وارنر اور سابق کپتان اسٹیو اسمتھ سمیت کچھ کھلاڑی صرف ہیلمٹ پہنتے ہیں اور وہ ان گارڈز کو پہننے سے انکار کرتے رہے ہیں لیکن اب وہ بھی اس فیصلے کے پابند ہوں گے۔

https://www.youtube.com/watch?v=OVABhvYwLfA

واضح رہے کہ ہیلمٹ پر گردن اور سَر کے پچھلے حصے کی حفاظت کیلئے گارڈ منسلک ہوتا ہے جو ہیلمٹ پر گیند لگنے کے باوجود بلے باز کو زخمی ہونے سے محفوظ رکھتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version