Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ہم اپنے وطن اور اپنے عوام کی حفاظت کریں گے،انوارالحق کاکڑ

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ ہم اپنے وطن اور اپنے عوام کی حفاظت کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ عام حالات میں سویلین کا فوجی عدالتوں میں ٹرائل نہیں ہونا چاہیے، کیا عام آدمی یا لیڈر کو ملٹری تنصیبات پرسیاسی احتجاج کرناچاہیے؟

انہوں نے کہا کہ 9مئی کو چند لوگوں نے مخصوص ملٹری اہداف کو نشانہ بنانے کی کوشش کی، اداروں میں بھی لوگ ملوث ہوں گے تو ادارے نےکارروائی کی ہوگی۔

انوار الحق کاکڑ نے یہ بھی کہا کہ معیشت اور دہشت گردی پاکستان کے لیے بڑےخطرات ہیں، ہم قطعاً نہیں کہتےکہ افغان حکام نے دہری پالیسی اپنائی ہوئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ موجودہ افغان حکومت کو اپنے چیلنجز کا بھی سامنا ہے، افغان حکومت کو بھی اپنےملک کے لیےکام کرنےکیلئے تھوڑا وقت دینا چاہیے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے اور ہم تحفظ کریں گے، کسی کو کوئی غلط فہمی نہ رہے ہم اپنے وطن اور اپنے عوام کی حفاظت کریں گے۔

نگراں وزیراعظم نے کہا کہ پاورسیکٹر سے متعلق کابینہ کی کمیٹی بنادی تھی جو کام کررہی ہے جبکہ پاورسیکٹر سے متعلق صوبوں کیساتھ بھی مشاورت کرکے بڑھ رہے ہیں۔

  انوار الحق کاکڑ نے یہ بھی کہا کہ پاور سیکٹر سے متعلق کچھ تجاویز ہیں جن پرکام جاری ہے جبکہ گیس ریٹ سے متعلق کمیٹی کی جانب سےتجاویز آرہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ریاست کوفیصلہ کرنا ہوگا کہ اسمگلنگ کیخلاف کیسےکارروائی کی جائے، ہمارا کام صرف یہ ہےکہ غیر قانونی کارروائیوں کو روکا جائے جبکہ ڈالر250 تک آجائے یہ ہمارا کام نہیں ہے، ہم غیر قانونی اقدامات روکیں گے ڈالرن یچے خود آنا شروع ہوجائےگا۔

  انوار الحق کاکڑ کا یہ بھی کہنا تھا کہ مختلف اداروں کی نجکاری سے متعلق گزشتہ حکومت فیصلےکرچکی ہے جبکہ نجکاری سے متعلق ایک کمیٹی بھی بنادی گئی ہے، امید ہےکمیٹی نجکاری سے متعلق جلد فیصلےکرلےگی۔

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا مزید کہنا تھا کہ ریاستیں اپنے مفادات دیکھتی ہیں اور ہم بھی اس کےحامی ہیں، پاکستان کا سعودی عرب اور مشرق وسطیٰ کیساتھ تعلق کمزور نہیں، سعودی عرب اپنے مفادات دیکھتا ہےتو ہمیں کیا اعتراض ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version