Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نیب ترامیم کیس کا فیصلہ متنازع ہے، راناثنااللہ

سابق وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ نیب ترامیم کیس کا فیصلہ متنازع ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیرداخلہ و رہنما مسلم لیگ ن رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ 9 مئی کے واقعات کے بعدجوکچھ ہواوہ سب کے سامنے ہے، پاکستان کے مسائل کا حل ن لیگ کے پاس ہے۔

راناثنااللہ کا کہنا ہے کہ نوازشریف 21اکتوبرکوواپس آرہے ہیں، نوازشریف حکومت کی اجازت سے بیرون ملک گئےتھے، نوازشریف کی واپسی کی تیاریوں کو حتمی شکل دے دی ہے۔

سابق وفاقی وزیرداخلہ نے کہا کہ نوازشریف کو عام آدمی نجات دہندہ کے طورپردیکھ رہاہے، ملک میں اختلاف رائےکا احترام تھا، گالم گلوچ کا کلچر نہیں تھا۔

راناثنااللہ نے مذید کہا کہ پاکستان کی معاشی اورسیاسی تباہی کا سفرجاری ہے، ایک شخص نے پاکستان کو تباہ کردیا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version