Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ایک ہزار سال پرانی خلائی مخلوق کی لاش پر ناسا کا بیان سامنے آ گیا

میکسیکو کے ایک قانون ساز نے ایک لاش کی نمائش کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک خلائی مخلوق کی لاش ہے جو تقریبا ایک ہزار سال پرانی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق امریکی خلائی ادارے ناسا نے ایک پریس کانفرنس میں مبینہ طور پر خلائی مخلوق کے حوالے سے کہا کہ وہ اس حوالے سے ایک ریسرچ ڈائریکٹر مقرر کر رہا ہے۔

ناسا نے پریس کانفرنس میں کہا کہ فی الحال یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ یہ لاش کسی خلائی مخلوق (یو ایف او) کی ہے، انہوں نے کہا کہ میکسیکو میں نمائش کے لیے پیش کی جانے والی لاش کی تحقیق کی جائے گی۔

ناسا کی ایک آزاد مطالعاتی ٹیم کی جانب سے یو ایف اوز کو سمجھنے میں زیادہ نمایاں کردار ادا کرنے کی سفارش کے جواب میں امریکی خلائی ایجنسی نے اعلان کیا کہ وہ بہت جلد اس حوالے سے اپنی تحقیق سامنے لائی گی۔

پریس کانفرنس کے دوران ناسا کے عہدیداروں سے میکسیکو کی کانگریس میں یو ایف او کی سماعت کے بارے میں بھی سوالات پوچھے گئے جس میں غیر انسانوں کی مبینہ باقیات کو پیش کیا گیا تھا۔

پرنسٹن یونیورسٹی کے فلکی طبیعیات کے شعبے کے سابق سربراہ اور یو اے پی رپورٹ کے سربراہ ڈیوڈ اسپرگل نے کہا کہ وہ نمونوں کی نوعیت نہیں جانتے لیکن شفافیت پر زور دیتے ہیں۔

ڈیوڈ اسپرگل نے کہا کہ انہوں نے اس لاش کی تصاویر صرف ایکس پر دیکھی ہیں۔

ڈیوڈ اسپرگل کا مزید کہنا تھا کہ خلائی مخلوق کی لاش کے حوالے سے قانون ساز کا دعویٰ اپنی جگہ لیکن میں یہ سمجھتا ہوں کہ اب اس قسم کی معلومات کو عام ہونا چاہیئے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں