Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بارشیں ہی بارشیں، محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کر دی

محکمہ موسمیات نے ملک کے متعدد اضلاع میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارشوں کی پیشگوئی کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق 15 سے 20 ستمبر کے دوران آندھی اور تیز ہواؤں کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے جبکہ 16 ستمبر سے  مغربی ہوائیں بھی ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوں گی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 15 ستمبر سے خلیج بنگال سے مون سون ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوں گی اور 16 ستمبر کو مغربی ہوائیں بھی ان علاقوں میں داخل ہوجائیں گی جس کے باعث 15 سے 20 ستمبر کے دوران آندھی، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارشیں ہوں گی۔

محکمہ موسمیات کا یہ بھی کہنا ہے کہ آج رات سے 20 ستمبر کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، حافظ آباد، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، قصور، لاہور، شیخوپورہ میں وقفے وقفے سے گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارشوں کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کے باعث حالیہ گرم اور شدید حبس میں کمی کا امکان ہے، تاہم 17 سے 19 ستمبر کے دوران تیز، موسلا دھار بارش کے باعث کشمیر، گلگت بلتستان، چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بونیر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، گلیات، مری، راولپنڈی اسلام آباد کے مقامی اور برساتی ندی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کا بھی امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 16 سے 19 ستمبر کے دوران تیز، موسلادھار بارش کے باعث مری، گلیات،کشمیر، گلگت بلتستان ، چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بونیر، مانسہرہ اور ایبٹ آباد میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خطرہ ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version