قومی اسمبلی میں سابق قائد حزب اختلاف راجہ ریاض احمد نے پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سابق ممبر قومی اسمبلی راجہ ریاض احمد کی قائد مسلم لیگ ن محمد نواز شریف اور صدر جماعت شہباز شریف سے ملاقات ہوئی ہے۔
ملاقات میں راجہ ریاض احمد نے نواز شریف صاحب کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کرلی۔
سابق ممبر قومی اسمبلی راجہ ریاض احمد کی قائد مسلم لیگ ن محمد نواز شریف اور صدر جماعت شہباز شریف سے ملاقات
راجہ ریاض احمد نے نواز شریف صاحب کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ھوۓ مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کر لی۔ اس موقع پر سینیٹر اسحاق ڈار، میاں ناصر جنجوعہ، عطاءاللہ… pic.twitter.com/O8vv088Di7— PMLN (@pmln_org) September 16, 2023
اس موقع پر سینیٹر اسحاق ڈار، میاں ناصر جنجوعہ، عطاءاللہ تارڑ، ملک احمد خان، اعظم نذیر تارڑ اور امجد پرویز بھی موجود تھے۔
واضح رہے کہ اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے قائد ن لیگ میاں نوازشریف اور صدر جماعت شہباز شریف سے ملاقات کے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملاقات میں سیاسی گفتگو ہوگی، نواز شریف کی واپسی اور الیکشن بھی زیربحث لائیں گے جبکہ چند دنوں میں اہم فیصلے ہوں گے۔
راجہ ریاض نے کہا کہ میں نے انتخابات کی 15 فروری کی تاریخ دی ہے، اس سے ہفتہ پہلے یا بعد اتخابات ہوں گے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ مسلم لیگ پرانی جماعت ہے، ن لیگ نے انتخابات سے بھاگنا ہوتا تو نوازشریف واپس نہ جارہے ہوتے، میاں نوازشریف کا زبردست استقبال ہوگا، انکا اپنا ووٹ بینک ہے۔
لندن: ن لیگ میں شمولیت کے حوالے سے سوال پر راجہ ریاض نے کہا کہ ابھی ملاقات باقی ہے، جو فیصلہ ہو گا بتا کر جاؤں گا۔
