سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس قاضی فائز عیسی آج ملک کے انتیسویں چیف جسٹس آف پاکستان کے منصب کا حلف اٹھائیں گے، حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں ہوگی۔
تحریک پاکستان کے صف اول کے رہنما قاضی محمد عیسی کے فرزند اور ریاست قلات کے وزیراعظم قاضی جلال الدین کے پوتے جسٹس فائز عیسی 26 اکتوبر 1959 کو کوئیٹہ میں پیدا ہوئے۔
نئے چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسی آج حلف اٹھائیں گے
بول نیوز سے براہ راست: https://t.co/KVLG5zdiY7#BOLNews #BreakingNews pic.twitter.com/aFByhpLXEp— BOL Network (@BOLNETWORK) September 16, 2023
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے 5 اگست 2009 کو چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ اور 2014 کو سپریم کورٹ میں بطور جج عہدے کا حلف اٹھایا۔
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے بطور سپریم کورٹ جج کئی ہم فیصلے دئیےجن میں فوجی عدالتوں کیخلاف فیصلہ،حدیبیہ پیپرز مل، فیض آباد دھرنا، کے علاوہ خواتین کے وراثتی حقوق؟ سرکاری املاک کے تحفظ سے متعلق اہم فیصلے شامل ہیں۔
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے چیف جسٹس پاکستان کے بنچ تشکیل دینے مقدمات کو سماعت کیلئے مقرر کرنے کے طریقہ کار کے خلاف بھی فیصلے دئیے۔
نامزد چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کو تحریک انصاف کے دور میں سپریم جوڈیشل کونسل میں عہدے کے ریفرنس کا سامنا بھی کرناپڑا جو کالعدم قرارپایا۔
جسٹس فائز عیسی کو چیف جسٹس آف پاکستان کا منصب سمبھالنے کے بعد کئی چیلجز کا سامنا ہوگا جن میں ججز باہمی اختلافات، آرٹیکل 184/3 کے اختیار کے استعمال کا طریق، بینچ کی تشکیل اور عدلیہ کے وفاق کو بحال شامل ہیں۔
