Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پیپلز پارٹی نے تفریق اور نفرت کی سیاست کو دفن کیا ہے، مرتضیٰ وہاب

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے تفریق اور نفرت کی سیاست کو دفن کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب اور ڈپٹی میئر سلمان عبداللہ مراد نے ابراہیم حیدری کا دورہ کیا جہاں انہوں نے نے ڈپٹی میئر کے ہمراہ حیدری اسپورٹس گراؤنڈ کا افتتاح کیا۔

پیپلزپارٹی کے مقامی رہنماؤں، ٹاؤن چیئرمین ابراہیم حیدری ٹاؤن نزیر بھٹو ، وائس چیئرمن رفیق جت ،کرم اللہ وکاسی ، دل محمد اور دیگر بھی مرتضیٰ وہاب کے ہمراہ موجود تھے۔

اس موقع پر میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ حیدری اسپورٹس گراؤنڈ کے ایم سی کے تحت تعمیر کیا گیا ہے، حیدری اسپورٹس گراؤنڈ کے قیام سے علاقے میں کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ شہر کے ہر علاقے میں کھیل کے میدان ہوں، غیر آباد اور غیر فعال کھیلوں کے میدان اور اسپورٹس کمپلیکس کو فعال کررہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے ملک میں سنگ بنیاد رکھنے کی روایت تو ہے، منصوبہ مکمل کرنے کی نہیں، ابراہیم حیدری فٹبال گراؤنڈ کا سنگ بنیاد میں نے رکھا آج افتتاح کررہا ہو۔

میئر کراچی بیرسٹر کا یہ بھی کہنا تھا کہ حکومت سندھ، کراچی نیبر ہوڈ امپرومنٹ پروگرام کے تو تعاون سے یہ فٹبال گراؤنڈ مکمل کیا گیا، ہم نے اعلان کیا تھا کہ ہماری پریس کانفرنس کام کے لئے ہوگی تنقید کے لیے نہیں۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے تفریق اور نفرت کی سیاست کو دفن کیا ہے جبکہ ہم مشکل حالات میں بھی کام کرکے دیکھا رہے ہیں اور شہر بھر میں عوام کو کام ہوتا نظر آرہا ہے یہ پیپلز پارٹی کا فلسفہ ہے۔

مرتضیٰ وہاب نے یہ بھی کہا کہ جو لوگ ہمارے ساتھ چلتے ہیں وہ دیکھتے ہیں کہ ہم پورے شہر میں کام کررہے ہیں، ابراہیم حیدری میں 20 ایکڑ پر معیط اسپوٹس کمپلیکس کا افتتاح 2 دو ہفتے میں مکمل کرینگے۔

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے مزید کہا کہ ابراہیم حیدری کی تنگ گلیوں کو بناکر پیپلز پارٹی نے بنا کر دیا ہے، سائٹ میں 22،23 سڑکوں کو آئندہ چند روز میں مکمل کرلیا جائیگا۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version