Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کراچی کی خوبصورتی برقرار رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے، گورنر سندھ

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ کراچی کی خوبصورتی برقرار رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔

تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے نارفھ ناظم آباد میں جیفکو گراؤنڈ کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔

گورنر سندھ نے کہا کہ روشنیوں کے شہر کراچی میں اس گراؤنڈ کی تعمیر قابل ستائش اقدام ہے، پارک کی تعمیر سے مقامی افراد کے لیے صحت مندانہ سرگرمیوں کو فروغ حاصل ہوگا۔

کامران خان ٹیسوری نے یہ بھی کہا کہ شہر کی خوبصورتی کے لیے اس طرح کے اقدامات ترجیح بنیادوں پر اٹھانے کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پارک کی تعمیر شہریوں کے لیے ایک شاندار تحفہ ہے، کراچی کی ترقی و خوشحالی اور اسے سرسبز بنانا میری خواہش ہے

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا مزید کہنا تھا کہ کراچی کی خوبصورتی برقرار رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے، آئیے عہد کریں کہ شہر کی رونق بحال کرنے میں ہر ایک اپنے اپنے حصے کا کام کرے گا۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version