امریکی ریاست نیواڈا میں فضائی کرتب کے دوران دو طیارے آپس میں ٹکرا گئے، جس کے نتیجے میں 2 پائلٹ ہلاک ہو گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق امریکی ریاست نیواڈا کے علاقے رینو میں نیشنل چیمپیئن شپ ایئر ریس اور ایئر شو کے دوران طیارے آپس میں ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں 2 پائلٹ ہلاک ہوگئے۔
دونوں طیارے سنگل انجن والے شمالی امریکی ٹی 6 جی اور سنگل انجن والے شمالی امریکی اے ٹی 6 بی لینڈنگ کے دوران آپس میں ٹکرا گئے۔
رینو ایئر ریسنگ ایسوسی ایشن کے حکام کا کہنا ہے کہ طیارے اتوار کو ٹی 6 گولڈ ریس کے اختتام پر آپس میں ٹکرا گئے۔
دونوں پائلٹوں کی شناخت نک میسی اور کرس رشنگ کے نام سے ہوئی ہے۔
رینو ایئر ریسنگ ایسوسی ایشن کی جانب سے فیس بک پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ انتہائی افسوس کے ساتھ رینو ایئر ریسنگ ایسوسی ایشن (آر اے آر اے) اعلان کرتی ہے کہ آج دوپہر 2 بج کر 15 منٹ پر ٹی 6 گولڈ ریس کے اختتام پر لینڈنگ کے وقت دو طیارے آپس میں ٹکرا گئے اور اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ دونوں پائلٹ ہلاک ہوگئے ہیں۔
تازہ ترین بیان میں کہا گیا ہے کہ ٹی 6 کلاس میں ماہر پائلٹ اور گولڈ جیتنے والے میسی نے سکس کیٹ اور رشنگ نے بیرن ریوینج کو اڑایا۔
آر اے آر اے نے کہا کہ وہ اس بات کی تحقیقات کر رہا ہے کہ تصادم کی وجہ کیا تھی۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ آر اے آر اے کی سب سے بڑی تشویش حفاظت ہے اور ہم محفوظ ترین ایونٹ کی میزبانی کے لئے سال بھر کام کرتے ہیں۔ جیسا کہ ہم ہمیشہ کرتے ہیں۔
آر اے آر اے نے کہا کہ ہم حادثے کی وجوہات کی نشاندہی کرنے اور اس بات کو یقینی بنانے کے لئے نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ، ایف اے اے اور تمام مقامی حکام کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں کہ ہمارے تمام پائلٹوں، تماشائیوں اور رضاکاروں کو اس وقت کے دوران ضروری مدد ملے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں




















