Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مودی سرکار نے بھارت کے نام نہاد سیکولر ازم کا رہا سہا لبادہ بھی اتار پھینکا

انتہا پسند مودی سرکار نے بھارت کے نام نہاد سیکولر ازم کا رہا سہا لبادہ بھی اتار پھینکا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق   نئی پارلیمنٹ کے افتتاحی اجلاس میں اراکین کو فراہم کردہ آئین کی کتاب سے ’سیکولر ازم‘ اور ’سوشلسٹ‘ کے الفاظ غائب کردیے گئے۔

بھارتی آئین کے دیباچے میں بھارت کو سوشلسٹ اور سیکولر ریاست قرار دیا گیا ہے۔

اپوزیشن لیڈر ادھیر رانجن چوہدری کا کہنا ہے کہ  آئین کی نئی شائع کردہ کتاب سے مودی سرکار نے سوشلسٹ اور سیکولر کے الفاظ غائب کر دیے۔

انہوں نے کہا کہ  آئین سے سیکولر اور سوشلسٹ کے الفاظ غائب ہونا انتہائی تشویش ناک ہے ۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version