Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وسیم اکرم نے اپنے متعلق جعلی خبر پر ردعمل دے دیا

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی جعلی خبروں پر رد عمل جاری کردیا۔ 

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر شیئر کی جانے والی ٹوئٹ میں وسیم اکرم نے ایشیا کپ کے بعد قومی ٹیم سے متعلق تمام بے بنیاد خبروں پر یقین نہ کرنے کی تجویز دی۔

وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر ہر چیز کو سچ نہیں سمجھنا چاہیے، اچھائی کی نسبت برائی پر یقین کرنا ہمیشہ آسان ہوتا ہے جب کہ ہمارے ہاں جعلی خبریں غیر ضروری تنازعات کو جنم دیتی ہیں جس سے نفرت پیدا ہوتی ہے اور ہمارے درمیان دراڑیں مزید بڑھ جاتی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version