وفاقی وزیر برائے تجارت و صنعت ڈاکٹر گوہر اعجاز نے وفاقی وزیر فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ ڈاکٹر کوثر عبداللہ ملک سے ملاقات کی۔
ملاقات میں سویابین، چینی اور کپاس سے متعلق موجودہ مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر دونوں وزارتوں سے متعلق باہمی دلچسپی کے امور زیر بحث آئے جبکہ ملاقات میں وفاقی وزراء نے ملکی ترقی کے لئے وزارتوں کے درمیان قریبی رابطہ رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔
ڈاکٹر کوثر عبداللہ ملک نے کہا کہ جدید تحقیق کے ذریعے زرعی صنعت کی ترقی سے ملک میں معاشی خوشحالی آئے گی۔ہمیں غیر ضروری بجٹ کے اخراجات کو بچانے کے لئے تمام محکموں میں جدید ترین گورننس ماڈل استعمال کرنے کی ضرورت ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
