Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

حوالہ ہنڈی اورکرنسی کی غیرقانونی ایکسچینج میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل پشاورنے کارروائی کرتے ہوئے حوالہ ہنڈی اور کرنسی کی غیر قانونی ایکسچینج میں ملوث 2 ملزمان گرفتار کر لیے۔

ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان بغیر لائسنس کے منی چینجر کا کاروبار کر رہے تھے۔ ملزمان کو چوک یادگار پشاور سے گرفتار کیا گیا۔

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ چھاپے کے دوران ملزمان سے مجموعی طور پر 16 لاکھ روپے برآمد کر لیے گئے، ملزمان سے ہنڈی حوالہ سے متعلق رسیدیں بھی برآمد کر لی گئی۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا،مزید تفتیش جاری ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version