Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

جنوبی پنجاب کے 13 اضلاع میں ایک روز میں مزید151 بجلی چورپکڑے گئے

میپکو ملتان ریجن میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف آپریشن کے دوران جنوبی پنجاب کے 13 اضلاع میں ایک روز میں مزید151 بجلی چورپکڑے گئے۔

ملتان ریجن میں اب تک مہم میں پکڑے جانے والے بجلی چوروں کی کل تعداد10ہزار227 ہو گئی۔ ایک روز میں 101نئے مقدمات درج ہوئے، مجموعی تعداد 3 ہزار708 ہو گئی۔

پولیس کے ہمراہ جاری آپریشن میں 294 بجلی چوروں کو موقع سے گرفتار کیاگیا، بجلی چوروں کو عائد کردہ جرمانے کی مجموعی رقم28 کروڑ23 لاکھ روپے ہے۔

ریکوری مہم میں ہزاروں رننگ اور مستقل نادہندگان 87کروڑروپے سے زائد وصولیاں کی گئیں، نادہندہ زرعی ٹیوب ویلوں اور صنعتوں کے کنکشنز منقطع کرکے ٹرانسفارمرز بھی اتارلئے گئے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version