Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

50 سے زائدسرکاری ادارے 1 ارب 52 کروڑ آٹھ لاکھ روپے کے فیسکو کے نادہندہ نکلے

پچاس سے زائد سرکاری ادارے ایک ارب 52 کروڑ آٹھ لاکھ روپے کے فیسکو کے نادہندہ نکلے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ واسا فیسکو کا ایک ارب 39 کروڑ 58 لاکھ 55 ہزار روپے کا نادہندہ نکلا، فیسکو دفاتر نے چودہ لاکھ 11 ہزار روپے کے واجبات ادا نہیں کیے۔  پنجاب پولیس دو کروڑ 10 لاکھ ، جیلخانہ جات ایک کروڑ 85 لاکھ روپے کے نادہندہ نکلے۔

ڈسٹرکٹ گورنمنٹ نے ایک کروڑ سے زائد ، ٹی ایم اے چنیوٹ ایک کروڑ 59 لاکھ روپے کی نادہندہ نکلی، ریلوے 68 لاکھ 43 ہزار، ریونیو ڈیپارٹمنٹ نے 68 لاکھ 22 ہزار روپے کے بل ادا نہیں کیے۔ عدلیہ 30 لاکھ 39 ہزار ، ایف آئی اے 19 لاکھ 41 ہزار روپے کی نادہندہ ہے۔

آئی بی دس لاکھ 29 ہزار، پاسپورٹ آفس نے 11 لاکھ 66 ہزار روپے ادا کرنا ہیں جبکہ ضلعی حکومت جھنگ نے ایک کروڑ 35 لاکھ روپے کے بجلی بلز ادا نہیں کیے، ضلعی محکمہ تعلیم 19 لاکھ 25 ہزار، محکمہ صحت سات لاکھ 92 ہزار روپے کا نادہندہ نکلا۔ جی ایم گرڈ سسٹم آپریشن نو لاکھ 25 ہزار، انکم ٹیکس نے پانچ لاکھ 39 ہزار دبا لیے۔ ریونیو ڈیپارٹمنٹ خوشاب نے تین لاکھ 71 ہزار روپے کے واجبات ادا کرنا ہیں۔

ٹی ایم اے مدینہ ٹاؤن 28 لاکھ 68 ہزار، لائلپور ٹاؤن 12 لاکھ 49 ہزار روپے کی نادہندہ ہے،  ٹی ایم اے چک جھمرہ ایک لاکھ 85 ہزار ، ٹی ایم اے جڑانوالہ کے ذمے سات لاکھ 67 ہزار روپے، وفاقی محتسب آفس تین لاکھ 43 ہزار ، ایف ڈی اے 3 لاکھ 28 ہزار روپے کا نادہندہ ہے۔

پی ایچ اے ایک لاکھ 82 ہزار، محکمہ انہار نے 8 لاکھ 95 ہزار روپے ادا کرنا ہیں، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سات لاکھ ، لیبر ڈیپارٹمنٹ 3 لاکھ 34 ہزار روپے کا نادہندہ ہے۔ جنگلات تین لاکھ 67 ہزار ، ضلعی کوآپریٹو ڈیپارٹمنٹ تین لاکھ 55 ہزار روپے کا نادہندہ ہے۔

وزارت داخلہ، قانون، پوسٹ آفس، سوئی ناردرن، فشریز، مواصلات بھی نادہندگان میں شامل ہیں، ہائی وے اتھارٹی، نیشنل بینک، لائیو اسٹاک، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو بھی نادہندہ ہے، اسکارپ، فوڈ ، پنجاب کوآپریٹو سوسائٹیز، اوقاف نے بھی بجلی بل ادا نہ کیے، ہوم ڈیپارٹمنٹ، سول ڈیفنس، ضلعی حکومت سرگودھا بھی نادہندگان میں شامل ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version