Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

حکومت تیزی سے معاشی بحالی کے لئے پرعزم ہے، نگراں وزیراعظم

نگراں وزیراعظم انوارالحق نے کہا ہے کہ حکومت تیزی سے معاشی بحالی کے لئے پرعزم ہے۔

تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 78ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ملکی آمدنی کو بڑھائے گی اور ملکی اور بیرونی سرمایہ کاری لائے گی اور اس سلسلہ میں ایک خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی ) قائم کی گئی ہے جس کے تحت زراعت، کان کنی، توانائی اور آئی ٹی سمیت 28 شعبوں کی نشاندہی کی گئی ہے جن میں ترقیاتی شراکت داروں کے تعاون سے منصوبے شروع کئے جائیں گے۔

انوار الحق نے کہا کہ پاکستان طویل المدتی جغرافیائی و اقتصادی ترقی کیلئے کوشاں ہے، ریلوے، بنیادی ڈھانچے اور مینوفیکچرنگ کے منصوبوں میں چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کا دوسرا مرحلہ شروع کیا گیا ہے ۔

 نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے مزید کہا کہ پاکستان وسطی ایشیا کے ساتھ کنکٹیویٹی منصوبے جلد شروع کرنے کا خواہاں ہے جبکہ حکومت تیزی سے معاشی بحالی کے لئے پرعزم ہے، ہم اپنے زرمبادلہ کے ذخائر اور اپنی کرنسی کو مستحکم کریں گے۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version