Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نائیجیریا، مسلح افراد نے یونیورسٹی سے 24 طالبات کو اغوا کر لیا

نائیجیریا کی یونیورسٹی سے مسلح افراد نے 24 طالبات سمیت درجنوں افراد کو اغوا کر لیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق شمال مغربی نائیجیریا کی ریاست زمفارا میں درجنوں مسلح افراد نے ایک یونیورسٹی کے ہاسٹل سے کم از کم 24 طالبات سمیت 30 سے زائد افراد کو اغوا کر لیا ہے۔

یونیورسٹی کے قریب رہائشیوں نے بتایا ہے کہ جرائم پیشہ گروہوں کے بندوق بردار گذشتہ روز جمعہ کو ریاست کے دارالحکومت گوساؤ سے باہر فیڈرل یونیورسٹی کے قریب سبون گیدا گاؤں پر حملہ کر کے تین خواتین ہاسٹلز کی مکینوں کو ساتھ لے گئے۔

واضح رہے کہ نائیجیریا کے صدر بولا احمد تینوبو کے اقتدار میں آنے اور ملک کی سلامتی کے چینلجز سے نمٹنے کے وعدے کے بعد کسی اجتماعی اغوا کی یہ پہلی واردات بتائی جاتی ہے۔

سبون گیدا کے رہائشی موسیٰ نے بتایا ہے کہ اغوا کار موٹر سائیکلوں پر گاؤں میں داخل ہوئے اور ہاسٹل میں گھس گئے اور کھڑکیاں توڑ کر طالبات کے کمروں تک پہنچ گئے۔

ہاسٹلز کے قریب رہنے والے ایک شخص موسیٰ نے مزید کہا کہ حملہ آور ہاسٹل سے کم از کم 24 طالبات کے علاوہ عملے کے ایک فرد کے ساتھ ایک اور شخص کو بھی ساتھ لے گئے۔

حملے کے بعد آن لائن شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں ہاسٹل میں سے ایک کے کمروں کی توڑ پھوڑ کو دکھایا گیا ہے اور کمروں کی کھڑکیاں نیچے گری ہوئی ہیں۔

ریاست کی پولیس کے ترجمان یزید ابوبکر نے اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے تفصیلات فراہم کرنے سے انکار کردیا ہے اور بتایا ہے کہ سیکورٹی اہلکار طالبات کی رہائی کے لیے کام کر رہے ہیں۔

موقع پر موجود فوجی افسر نے بتایا ہے کہ قریبی قصبے تسافے کے جنگل میں فوجی آپریشن کے دوران اہلکار ان حملہ آوروں سے مقابلہ کر رہے تھے، فوجی افسر نے شناخت ظاہر نہ کرنے پر بتایا ہے کہ جنگل میں اغوا کاروں کے تعاقب کے دوران چھ طالبات کو فوجیوں نے چھڑا لیا ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں