Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نگران وزیراعلیٰ بلوچستان کی زیر صدارت کابینہ کا اہم اجلاس

 نگران وزیراعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی کی زیر صدارت نگران صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں کابینہ نے بلوچستان ماحولیاتی تحفظ ایکٹ 2012 کے سیکشن 32 کے ذیلی کے سیکشن ایک کے تحت متعلقہ محکمے کو مجسٹریٹ کے اختیارات تفویض کرنے کی منظوری دی۔

نگران کابینہ نے شیخ زید ہسپتال کوئٹہ میں انڈس ہسپتال کے تعاون سے قائم کیے گئے پیڈز آنکالوجی کے لئے فنڈز کے اجراء کی منظوری دی۔

کابینہ اجلاس میں اس امرپر اتفاق کیا گیا کہ تمام عوامی نوعیت کے منصوبوں کو سرکاری سطح پر معاونت فراہم کی جائے گی۔

کابینہ نے محکمہ سائنس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کی جانب سے بلوچستان کی پہلی کلاؤڈ پالیسی 2023 سے متعلق کمیٹی کی تشکیل کا فیصلہ کیا۔

کابینہ نے محکمہ منصوبہ بندی وترقیات کی جانب سے پروجیکٹ ڈائریکٹرز، پروجیکٹ سٹاف اور پروجیکٹ مینجمنٹ یونٹ کے قیام کی ترمیم شدہ پالیسی کی منظوری دی۔

کابینہ نے اتفاق کیا کہ پروجیکٹ ڈائریکٹرز کی تعیناتی کے لیے نجی شعبہ سے میرٹ اور اہلیت کی بنیاد پر افرادی قوت کی بھرتی کو ترجیح دی جائے گی۔

کابینہ نے فیصلہ کیا کہ کوئٹہ شہر میں سولڈ ویسٹ مینجمنٹ کے نظام کو بہتر بنایا جائے گا اور تمام محکموں کے زیر التواء رولز متعلقہ فورمز سے ویٹ ہونے کے بعد کابینہ میں منظوری کے لیے پیش کیے جائیں گے۔

کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نگران وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ کابینہ اجلاس میں زیر التواء محکمہ جاتی امور سمیت مفاد عامہ اور انتظامی معاملات سے متعلق فیصلے لئے گئے اور ہماری کوشش ہے کہ نگران حکومت کو جتنا بھی وقت ملا ہے اس میں بلوچستان کے عوام کے لیے جس قدر ممکن ہو بہتری کے لئے عملی اقدامات اٹھائیں گے تاکہ ان سے براہ راست عام آدمی کو فائدہ مل سکے۔

نگران وزیراعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے کہا کہ بلوچستان کابینہ نے اتفاق رائے سے اہم فیصلوں کی منظوری دی ہے جس کا مقصد بہتر طرز حکمرانی کی جانب ایک قدم ہے تاکہ حکومت کے اچھے اقدامات کے ثمرات سے عوام مستفید ہو سکیں۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version