مشعال حسین ملک نے کہا ہے کہ ہم نے ڈرنا نہیں بھارت کو بےنقاب کرنا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے انسانی حقوق مشعال حسین ملک نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کررہا ہے، کشمیری قوم ہمیشہ سے سول سوسائٹی کی جانب سے آواز بلند کرنے کا کہتی رہی۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کو کشمیریوں سمیت اقلیتوں کے خون کی لت لگ گئی ہے، عالمی دنیا نے بھارتی مظالم پر سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کیا۔
مشعال حسین ملک نے یہ بھی کہا کہ بھارت کی جانب سے پاکستان میں بھی دو سکھوں کو نشانہ بنایا، جسٹن ٹروڈو نے بہت اچھا بیان دیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہندوستان کی طرف سے سر عام دھمکیاں دی جارہی ہیں جبکہ ہندوستان کا بیرون ممالک میں دہشتگردی کا نیٹ ورک ہے۔
وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے انسانی حقوق مشعال حسین ملک کا مزید کہنا تھا کہ ہندوستان دنیا بھر میں دہشتگردی کا کینسر پھیلارہا ہے، ہم نے ڈرنا نہیں بھارت کو بےنقاب کرنا ہے، پاکستان کی حکومت اور عوام بھارتی مظالم کا شکار تمام لوگوں کے ساتھ ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
