Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ایسا لگتا ہے بھارتی پارلیمنٹ میں بھی مسلمان اراکین کو قتل کیا جائے گا، اسد الدین اویسی

بھارتی پارلیمنٹ لوک سبھا کے رکن اسد الدین اویسی کا کہنا ہے کہ وہ وقت دور نہیں جب پارلیمنٹ میں مسلمان اراکین کو قتل کیا جائے گا۔

آل انڈیا مجلسِ اتحاد المسلمین پارٹی کے سربراہ اور لوک سبھا کے رکن اسد الدین اویسی نے مودی سرکار کوکڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) مسلمانوں سے نفرت نسل در نسل چلتی آ رہی ہے اور وہ وقت دور نہیں جب پارلیمنٹ میں مسلم اراکین پارلیمنٹ کو پیٹ پیٹ کر قتل کردیا جائے گا۔

اسد الدین اویسی کا کہنا تھا کہ کوئی مسلمان مودی کی حکومت کا حصہ نہیں ہے، مودی سرکار مسلمانوں اور خواتین کے خلاف ہے۔ پارلیمنٹ میں بی جے پی کے رہنما نے کھلے عام مسلمان رہنما کو دہشتگرد اور ملا کہا دھمکیاں اور گالیاں دیں۔

خیال رہے کہ اسد الدین اویسی حیدرآباد دکن سے 4 بار رکن پارلیمنٹ منتخب ہوچکے ہیں۔ اسد الدین اویسی کے گھر پر 2014 سے اب تک 4 مرتبہ حملہ ہوچکا ہے۔ رواں سال فروری میں ہندو انتہا پسندوں نے نئی دہلی کے ہائی سیکورٹی زون میں واقع اسد الدین اویسی کے گھر پر حملہ کیا تھا۔

متعلقہ خبریں