ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک رہے گا تاہم بالائی علاقوں میں چند مقامات ہلکی بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج بدھ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ جنوبی علاقوں میں گرم رہے گا تاہم چترال اور گلگت بلتستان میں ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔
گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کےبیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا تاہم گلگت بلتستان میں چند مقا مات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔
سب سےزیادہ بارش گلگت بلتستان میں گوپس اوربگروٹ میں 02 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی اور اس دوران ملک میں زیا دہ سے زیادہ درجہ حرارت لسبیلہ 41،تربت، سبی اور شہید بینظیر آباد میں 40ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
