Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

فرانس اسلاموفوبیا سے باہر نہ نکل سکا، اولمپکس میں حجاب پر پابندی عائد کر دی

اسلام فوبیا کا شکار فرانس نے 2024 کے پیرس اولمپکس میں فرانسیسی ایتھلیٹس کے حجاب پہننے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق فرانسیسی وزیر کھیل ایمیلی اوڈیا کاسٹرا نے فرانسیسی ٹی وی پر ایک سیگمنٹ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اولمپکس میں فرانسیسی وفد کے کسی بھی رکن کو حجاب پہننے کی اجازت نہیں ہوگی۔

فرانسیسی وزیر کھیل ایمیلی اوڈیا کاسٹرا نے ٹی وی شو کے دوران کہا کہ فرانس کی ٹیم حجاب نہیں پہنے گی۔

یہ فیصلہ فرانسیسی حکومت کی جانب سے اسلامی حجاب پہننے کی جگہوں کو محدود کرنے کے لیے کیے گئے متعدد حالیہ فیصلوں میں سے ایک ہے۔

گزشتہ ماہ فرانسیسی وزیر تعلیم گیبریل اٹل نے ایک فرانسیسی نیوز چینل کو بتایا تھا کہ اب اسکول میں عبایا پہننا ممکن نہیں رہے گا، انہوں نے مزید کہا کہ 4 ستمبر کو ملک بھر میں کلاسوں کے آغاز سے قبل اسکولوں کے پرنسپلز کو ‘قومی سطح پر واضح قواعد جاری کیے جائیں گے۔

اس اعلان نے سوشل میڈیا پر گرما گرم بحث کو جنم دیا۔

ناقدین نے ملک پر اسلاموفوبیا کا الزام عائد کرتے ہوئے مسلم کھلاڑیوں کی شمولیت اور کھیلوں تک رسائی کے لیے جاری جدوجہد کا حوالہ دیا۔

کچھ لوگوں کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ مسلم خواتین کو مزید الگ تھلگ کر دیتا ہے اور ان کے لیے کھیلوں کی رسائی کم کر دیتا ہے۔

پیرس اولمپکس کا انعقاد اگلے سال 26 جولائی تا 11 اگست تک فرانس کے دارالحکومت پیرس میں منعقد ہوں گے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version