Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

الیکشن کمیشن نے قومی اور صوبائی نشستوں پر ابتدائی حلقہ بندیاں مکمل کر لیں

الیکشن کمیشن نے ملک بھرکی قومی اور صوبائی نشستوں پر ابتدائی حلقہ بندیاں مکمل کرلیں، قومی و صوبائی اسمبلیوں کی موجودہ نشستیں برقرار رکھی گئی ہیں۔ 

پنجاب میں قومی اسمبلی کے حلقہ کا کوٹہ 9 لاکھ 5 ہزار 595، سندھ کا 9 لاکھ 13 ہزار رکھا گیا جبکہ خیبرپختونخوا میں قومی اسمبلی کا کوٹہ 9 لاکھ 7 ہزار 913 کی آبادی پر مشتمل ہوگا۔

بلوچستان میں قومی اسمبلی کے حلقے کا کوٹہ 9 لاکھ 30 ہزار 900 پر ہوگا اورپنجاب اسمبلی کے حلقے کا کوٹہ 4 لاکھ 29 ہزار 929 ہے، سندھ اسمبلی کے حلقہ کا کوٹہ 4 لاکھ 28 ہزار 431 رکھا گیا جبکہ اسلام آباد کےلئے قومی اسمبلی کے حلقہ کا کوٹہ 7 لاکھ 87 ہزار 954 رکھا گیا۔

خیبرپختونخوا اسمبلی کا 3 لاکھ 55 ہزار 270 افراد پر مشتمل ہے، بلوچستان اسمبلی کے حلقہ کا کوٹہ 2 لاکھ 92 ہزار 47 نفوس پر مشتمل ہے، قومی اسمبلی کی 266، پنجاب اسمبلی کی 297 جنرل نشستیں رکھی گئیں۔

سندھ اسمبلی کی 130،بلوچستان کی 51 نشستوں کیلئے حلقہ بندیاں کی گئیں۔ خیبرپختونخوا اسمبلی کی 115 نشستوں کیلئے حلقہ بندیاں کی گئیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version