Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بھارت میں انتہا پسند ہندو ٹیچر کا مسلمانوں اور پاکستان کے خلاف نفرت کا پرچار

بھارت میں انتہا پسند ہندو ٹیچر نے بھارتی مسلمانوں اور پاکستان کے خلاف نفرت کا پرچار کیا۔

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی حکومت میں بھارتی ریاستی دہشت گردی اور انتہا پسندی کا طوفان بدستور بے قابو ہے اور حالیہ واقعات میں ہندوتوا انتہا پسند نظریے کی انتہا پسندی اور تنگ نظری ایک بار پھر سے آشکار ہونے لگی ہے۔

حال ہی میں “دی ڈپلومیٹ” کی جانب سے یہ انکشاف ہوا ہے کہ بھارتی دیہی علاقوں میں اسکول ہندوتوا کی فاشسٹ پالیسیوں کا پرچار کرکے معصوم ذہنوں کو آلودہ کر رہے ہیں۔ بی جے پی نے بھارتی معاشرے میں انتہا پسندی تشدد اور ظلم و جبر کو اتنا عام کردیا ہے کہ مسلمانوں کے خلاف تشدد کے واقعات معمول بن چکے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نہم جماعت کے ہندی کے امتحان میں بھارت میں مسلمانوں کی دہشت گردی پر مضمون بطور سوال شامل کردیا گیا،  اسی امتحان میں ہندوتوا کے پیروکار ٹیچر نے پاک بھارت جنگ کی تیاری کے لیے بھی پرچار کیا۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ بھارتی تعلیمی اداروں میں مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کے ساتھ ہندوتوا کے پیروکار انتہائی ناروا سلوک اپنائے ہوئے ہیں، بھارت میں صرف ہندوتوا اور آر ایس ایس کے پیروکار محفوظ ہیں جبکہ نچلی ذات کے ہندو اور دیگر اقلیتیں آئے دن بدترین ظلم اور تشدد کا شکار ہورہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version