بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسٹار بلے باز اچانک ورلڈکپ اسکواڈ کو چھوڑ کر ممبئی اپنی اہلیہ سے ملنے کے لیےروانہ ہوگئے ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ورلڈکپ کی تیاریوں میں مصروف بھارتی کرکٹ ٹیم گواہٹی میں موجود ہے جہاں وہ نیدرلینڈ سے اپنا دوسرا وارم اپ میچ کھیلے گئے لیکن ایسے میں ٹیم کے سابق کپتان اور اسٹار بلے باز ویرات کوہلی ورلڈکپ اسکواڈ چھوڑ کر ممبئی روانہ ہوگئے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی نے انتظامیہ سے ممبئی جانے کی درخواست کی جس کے بعد انہیں اجازت دی گئی اور وہ چلے گئے تاہم ممکنہ طور پر وہ آج ہی دوبارہ اسکواڈ کو جوائن کرلیں گے۔
دوسری جانب بھارتی کرکٹ بورڈ نے بھی اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اسٹار بلے باز ویرات کوہلی کو ایک ایمرجنسی کی وجہ سے ممبئی جانا تھا جس کی اجازت انہیں ٹیم انتظامیہ نے دے دی ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز یہ خبر سامنے آئی تھیں کہ ویرات کوہلی کی اہلیہ انوشکا شرما دوسرے بچے کو خوش آمدید کہنے کی تیاری کررہے ہیں لیکن انہوں نے پہلے بچے کی طرح اس خبر کو بھی پوشیدہ رکھا ہوا ہے اور وہ آخر وقت میں مداحوں کو اس حوالے سے آگاہ کریں گے، یہی وجہ ہے کہ دونوں کی جانب سے اب تک اس خبر کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے۔


















