بھارت میں ہونے والے ورلڈکپ کا ابھی آغاز نہیں ہوا لیکن سابق بھارتی کھلاڑی ابھی سے پاکستان کی شکست اور بھارت کی جیت کے خواب دیکھنے لگے۔
بھارت کے سابق اوپننگ بلے باز وریندر سہواگ نے ایک انٹریو کے دوران ورلڈکپ میں افغانستان کے ہاتھوں پاکستان کی شکست کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان کو پاکستان کو شکست دینا چاہیے۔
سابق بھارتی کھلاڑی نے پاکستان سمیت دیگر ٹیموں کی اپ سیٹ شکست کی خواہش تو ظاہر کی لیکن بھارت کو اس فہرست سے دور رکھا جو آئی سی سی ورلڈکپ کے دوران سری لنکا اور بنگلادیش سے بھی شکست کا مزہ چکھ چکی ہے۔
سہواگ نے کہا کہ بھارت نے پاکستان کو آئی سی سی ایونٹ میں 7 بار شکست دی ہے اور میں چاہتا ہوں کہ بھارت 8ویں مرتبہ بھی پاکستان کو شکست دے جب کہ بھارت نے حال ہی میں ایشیا کپ کے دوران بھی پاکستان کو بدترین شکست دی تھی۔
یاد رہے کہ ورلڈکپ 2023 میں پاکستان اور بھارت 14 اکتوبر کو نریندر مودی اسٹیڈیم میں مدمقبل ہوں گے۔
واضح رہے کہ پاکستان کبھی بھی آئی سی سی ایونٹ میں بھارت کو شکست نہیں دے سکا۔ بھارت 1992،1996،1999،2003،2011،2015،2019 کے ورلڈکپ میں پاکستان کو شکست سے دوچار کرچکا ہے۔


















