Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مولانا ضیاالرحمان کےقتل میں ملوث4ملزمان گرفتارکرلیے، ڈی آئی جی ایسٹ کراچی

ڈی آئی جی ایسٹ کراچی کا کہنا ہے کہ گروہ کے ایک کارندے کا تعلق خیبر پختونخوا دیگر کا پنجاب سے ہے۔ ملزموں کےگروہ کا جو سرغنہ ہے اس کی بھی نشاندہی کرلی گئی ہے۔

ڈی آئی جی ایسٹ کراچی کیپٹن ریٹائرڈ غلام اظفر مہیسرنے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 12 ستمبر کی شب گلستان جوہرمیں قتل ہونے والے عالم دین مولانا ضیاء الرحمن کے قتل میں ملوث چار ملزم گرفتار کرلیے۔ 70 سے زائد مقامات ملزموں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے گئے۔

کیپٹن ریٹائرڈ غلام اظفر مہیسرنے کہا کہ جامعہ ابی بکر کے مدیر مولانا ضیا الرحمن کو بے دردی سے قتل کردیا گیا تھا، 100 سے زائد ملزموں کو شامل تفتیش بھی کیا گیا، میری سربراہی میں کراچی پولیس چیف نے تحقیقات کے لئے ٹیم بنائی تھی۔

ڈی آئی جی ایسٹ کراچی نے کہا کہ وفاقی حساس ادارے اور سی ٹی ڈی نے بھی کیس پر کام کیا، اسٹریٹ کرمنل گروہ کے چار کارندوں کو گرفتار کیا گیا۔ تیس بور اور نائن ایم ایم کے جو خول ملے تھے وہ بھی ملزموں سے برآمد ہتھیاروں سے میچ کر گئے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ملزموں کا پورا نیٹ ورک شہر میں سرگرم تھا۔ ہم اس گروہ کے ماسٹر مائنڈ اور دیگر اہم کارندوں پر بھی ہاتھ ڈالیں گے۔ ہر پہلو سے ہم ملزموں سے تفتیش کریں گے۔ ملزموں نے اسٹریٹ کرائم کی سیکڑوں وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا۔ ملزموں کی دو ٹیمیں موقع پر موجود تھیں، ایک کرمنل کو جب مولانا صاحب نے پکڑا تو دو جانب سے فائرنگ کی گئی جس کے باعث خول زیادہ ملے۔

کیپٹن ریٹائرڈ غلام اظفر مہیسرکا کہنا تھا کہ گروہ کے ایک کارندے کا تعلق خیبر پختونخوا دیگر کا پنجاب سے ہے۔ ملزموں کےگروہ کا جو سرغنہ ہے اس کی بھی نشاندہی کرلی گئی ہے، ہم ابتداء میں ہر زاویے سے کسی بھی واقعے کی تحقیقات کررہے ہیں۔ ہم کرائم سے کرمنل تک جاتے ہیں، تصورات پر کام نہیں کرتے۔ ہم نے تکنیکی بنیادوں پر اس کیس پر کام کیا تو نتائج ملے۔ اسٹریٹ کرائم کے حوالے سے حالات بہتر ہوئے ہیں۔ کراچی پولیس کی نئی ٹیم پوری کوشش کررہی ہے کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ کیا جائے۔

ڈی آئی جی ایسٹ کراچی نے کہا کہ پرو ایکٹیو پولیسنگ شروع کردی گئی ہے، غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے خلاف کریک ڈاؤن بھی جاری ہے۔ غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندے جرائم کی کئی وارداتوں میں ملوث پائے گئے۔ ایسٹ زون کے تینوں ڈسٹرکٹ میں گزشتہ شب بھی مقابلے ہوئے ہیں۔ نیک نیتی اور ذمہ داری کے ساتھ اسٹریٹ کرائم سے چھٹکارا دلانے کے لئے کوششیں کررہے ہیں۔ ضلع ملیر میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی تعداد غیر معمولی ہے، اس حوالے سے گورنمنٹ کی پالیسی بہت واضح ہے جس کے تحت پولیس ایکشن جاری ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version