Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بابراعظم کس کی کور ڈرائیور کے دیوانے ہیں، کپتان نے بتادیا

قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کی کور ڈرائیور دنیا کے تمام بلے بازوں کو پسند ہے لیکن اس حوالے سے بابراعظم پہلی بار اپنی پسند کے بارے میں بتایا۔ 

بابراعظم کی کور ڈرائیور کا شمار دنیا کی بہترین ڈرائیو میں ہوتا ہے اور ویرات کوہلی، اسٹیو اسمتھ اور کین ولیمسن جیسے نامور بلے باز بھی اعتراف کرچکے ہیں تاہم بابراعظم نے اپنی پسند کے بارے میں حال ہی میں ایک ویڈیو میں بتایا ہے۔

آئی سی سی کی جانب سے انسٹاگرام پر ایک دلچسپ ویڈیو جاری کی گئی ہے جس میں دنیا کے مختلف کھلاڑیوں کی پسند سے متعلق سوال کیا گیا اور مذکورہ ویڈیو میں سب سے صرف کور ڈرائیور کے بارے میں ہی پوچھا گیا۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری کی گئی ویڈیو میں پاکستانی کھلاڑیوں سمیت آسٹریلیا کے بلے باز اسٹیو اسمتھ سے بہترین کور ڈرائیو کا پوچھا گیا اور اس دوران بابراعظم کی مختلف کور ڈرائیوز کی ویڈیو بھی اس میں شامل کی۔

آسٹریلیا کے سابق کپتان اسٹیو اسمتھ سمیت قومی ٹیم کے نائب کپتان شاداب شان، حسن علی، حارث رؤف اور امام الحق نے بابر اعظم کے کور ڈرائیو کو بہترین قرار دیا۔

اس دوران جب بابر اعظم سے سوال کیا گیا کہ کور ڈرائیو کا سن کر آپ کے ذہن میں پہلا خیال کیا آتا ہے؟ جس کے جواب میں قومی ٹیم تھوڑی دیر خاموش رہے اور پھر مسکراتے ہوئے کہا ’’میں خود‘‘۔

واضح رہے کہ بھارت میں ہونے والا آئی سی سی ورلڈکپ کا آغاز کل 5 اکتوبر سے ہورہا ہے جب کہ پاکستان اپنا پہلا میچ 6 اکتوبر کو نیدرلینڈز کے خلاف کھیلے گا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version