بالی وڈ اداکارہ پلک تیواری کے حالیہ فوٹو شوٹ کے سوشل میڈیا پر چرچے شروع ہو گئے۔
پلک تیواری نے اپنی کچھ تصاویر انسٹاگرام پر پوسٹ کی ہیں جو تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر میں اداکارہ کو جل پری کے لباس میں دیکھا جا سکتا ہے۔
اداکارہ کے اس انداز کو مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے۔
پلک تیواری کی تصاویر پر مداحو ں کی جانب سے متعدد تعریفی کمنٹس بھی کیے جا رہے ہیں۔
شویتا تیواری کی بیٹی پلک تیواری نے حال ہی میں سلمان خان اور پوجا ہیگڈے کے ساتھ فلم ’’کسی کا بھائی کسی کی جان‘‘ میں اپنا ڈیبیو کیا ہے۔
دوسری جانب گزشتہ کچھ دنوں سے پلک تیواری اور سیف علی خان کے بیٹے ابراہیم علی خان کے بیچ گہری دوستی کی خبریں سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں۔
یہ خبریں رواں سال کے آغاز میں سامنے آئیں تھیں جب ابراہیم کے ہمراہ پلک تیواری کو ممبئی کے پوش علاقے ‘باندرا’ میں ایک ساتھ گاڑی میں دیکھا گیا تھا۔
واضح رہے کہ مشہور بھارتی اداکارہ شویتا تیواری کی بیٹی پلک تیواری نے حال ہی میں بالی وڈ میں قدم رکھا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔
