صدر مملکت نے کہا ہے کہ پاکستان میں مختلف کھیلوں کو فروغ دینے اور حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے۔
تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے پاکستان لانگ رینج فیلڈ ٹارگٹ رائفل ٹیم کے وفد نے ملاقات کی۔
ملاقات میں صدر مملکت نے پاکستانی رائفل ٹیم کو برطانیہ میں ہونے والی یورپی لانگ رینج رائفل چیمپئن شپ 2023 جیتنے پر مبارکباد دی۔
ڈاکٹر عارف علوی نے لیفٹینٹ جنرل احسن گلریز اور کرنل جنید وقاص کو چاندی کا تمغہ جبکہ کرنل جنید علی کو طلائی تمغہ جیتنے پر خصوصی مبارکباد دی۔
ملاقات میں صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان میں مختلف کھیلوں کو فروغ دینے اور حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پاکستانی رائفل ٹیم کیلئے مستقبل میں بھی کامیابی اور نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ افواج پاکستان کی ٹیم نے بین الاقوامی سطح پر رائفل شوٹنگ کے مقابلے میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا، پاکستانی رائفل ٹیم یورپین چیمپئن شپ جیتنے پر قابل تعریف ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
