Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ایف آئی اے پشاور اور پی ٹی اے حکام کی مشترکہ کارروائی، 2 ملزمان گرفتار

ایف آئی اے سائبرکرائم سرکل پشاورنے پی ٹی اے حکام کے ساتھ  کوہاٹ روڈ پشاورپرچھاپہ مارکر  مشترکہ کوارروائی کی۔

ایف آئی کے مطابق مشترکہ کارروائی کے دوران غیرقانونی سمز کے اجراء میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتارکر لیا گیا۔ گرفتار ملزمان میں محمد زوہیب اور ذیشان احمد شامل ہیں۔

ایف آئی نے بتایا کہ ملزمان افغان پاسپورٹس پرغیر قانونی سمز جاری کرتے تھے، ملزمان سے ایکٹیویٹڈ سمز بھی برآمد کر لی گئی۔

آئی بی ایم ایس کے مطابق مذکورہ پاسپورٹس پر کسی قسم سفری ریکارڈ موجود نہ تھا، ملزمان کے واٹس ایپ پر مذکورہ پاسپورٹس اور ویزے کی تصاویر موصول ہوتی تھیں۔

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version