Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نیدر لینڈز کیخلاف جارحانہ بیٹنگ، عرفان پٹھان بھی سعود شکیل کے معترف

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سب سے بڑے ناقد سابق بھارتی کرکٹر عرفان پٹھان بھی نوجوان بلے باز سعود شکیل کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے۔ 

آئی سی سی ورلڈکپ میں پاکستانی بلے بازوں نے اپنے پہلے ہی میچ میں شائقین کرکٹ کو مایوس کیا۔  اوپنر فخر زمان 12، کپتان بابر اعظم 5 اور امام الحق 15 رنز بناکر کیچ آؤٹ ہوگئے تاہم نوجوان بلے باز سعود شکیل نے ہمت نہیں ہاری۔

نیدرلینڈز کے خلاف ٹاپ آرڈر کی ناکامی کے بعد محمد رضوان اور نوجوان سعود شکیل نے 120 رنز کی شراکت قائم کی۔ اس دوران سعود شکیل نے بہترین بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 32 گیندوں پر شاندار نصف سنچری بنائی جو پاکستان کی جانب سے ورلڈکپ میں دوسری تیز ترین نصف سنچری ہے۔

سعود شکیل کی نیدرلینڈز کے خلاف بیٹنگ دیکھ کر سابق بھارتی کرکٹر عرفان پٹھان نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ‘ کل انگلینڈ کے خلاف نیوزی لینڈ کے راچن رویندرا نے پریکٹس میچ کی فارم کا فائدہ اٹھایا اور آج سعود شکیل نے بھی وہی کیا، یہ مڈل آرڈر میں پاکستان کے لیے ایک اچھا آپشن ہیں’۔

یہ بھی پڑھیں؛ سعود شکیل نے ورلڈکپ میں پاکستان کے لیے دوسری تیز ترین نصف سنچری بناڈالی

واضح رہے کہ ورلڈکپ کے پہلے ورام اپ میچ میں سعود شکیل نے نیوزی لینڈ کے خلاف شاندار نصف سنچری اسکور کی تھی۔

متعلقہ خبریں