آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر نے کہا ہے کہ معیشت کو نقصان پہنچانے والے اقدامات کیخلاف ایکشن جاری رہےگا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر نے آج کراچی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے نگراں وزیراعلیٰ سندھ کے ساتھ صوبائی اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ایپکس کمیٹی اجلاس کے دوران آرمی چیف کوبریفنگ دی گئی جبکہ کراچی ٹرانسفارمیشن پلان، سندھ میں ایس آئی ایف سی اقدامات میں پیشرفت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
آرمی چیف جنرل سید عا صم منیر نے کراچی میں سندھ ایپکس کمیٹی اجلاس میں شرکت کی ہے، نگراں وزیر اعلیٰ سندھ بھی ایپکس کمیٹی اجلاس میں موجود تھے، آرمی چیف کو سندھ میں کچے کے آپریشن سمیت دیگر امور پر بریفنگ دی گئی-#BOLNews #ArmyChief pic.twitter.com/tOSSAuGIqp
— BOL Network (@BOLNETWORK) October 6, 2023
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ اجلاس میں نجی منصوبوں پر کام کرنے والے غیرملکی شہریوں کی حفاظت پر بھی بریفنگ دی گئی جبکہ غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کی وطن واپسی،کرنسی کو ریگولرائز کرنے کے اقدامات پر بھی بریفنگ دی گئی۔
آئی ایس پی آر کا یہ بھی کہنا ہے کہ اجلاس میں شرکا نے عزم کیا کہ ریاستی ادارے، سرکاری محکمے اور عوام صوبے کی ترقی کیلئے متحد ہیں۔
اس موقع پر آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ غیرقانونی سرگرمیوں کی وجہ سے معیشت کو نقصان پہنچ رہا ہے، معیشت کو نقصان پہنچانے والے اقدامات کیخلاف ایکشن جاری رہےگا۔
آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر نے اقدامات کے فائدہ مند اثرات کیلئے محکموں میں ہم آہنگی پرزور دیا اور کہا کہ سیکیورٹی ادارے غیر قانونی اقدامات کیخلاف کارروائی جاری رکھیں گے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
