کابل: شمالی مغربی افغانستان میں 6.2 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق افغانستان میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جب کہ زلزلے کی شدت 6.2 ریکارڈ کی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق زلزلے کی گہرائی 10 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی ہے جب کہ زلزلے کے جھٹکے ایران اور ترکمانستان میں بھی محسوس کیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: زلزلے سے متعلق پیشگوئی سچ ثابت ہوگئی؟
امریکی جیالوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز صوبہ ہرات کا علاقہ زندہ جان تھا، ہرات میں زلزلے کے بعد 5.6 شدت کے آفٹرشاکس بھی محسوس کیے گئے ہیں۔
ہرات میں شدید زلزلے کے بعد 14 افراد ہلاک اور 78 زخمی ہوگئے جب کہ زلزلے سے متعدد عمارتیں بھی مہندم ہوگئیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
