Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

او آئی سی کی فلسطینیوں کیخلاف اسرائیلی جارحیت کی مذمت

اسلامی تعاون تنظیم او آئی سی کی جانب سے اسرائیل کی جانب سے فلسطینی علاقوں میں جارحیت کی پرزور الفاظ میں مذمت کی ہے۔

سعودی عرب میں اسلامی تعاون تنظیم او آئی سی کے ہیڈکوارٹر سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ اسرائیل کی جانب سے فلسطینی علاقوں پر حملے تشویش ناک ہیں جس سے سینکڑوں فلسطینی شہری شہید اور زخمی ہوئے ہیں جس کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔

او آئی سی نے موقف اختیار کیا ہے کہ اسرائیل مسلسل عالمی قراردادوں اور قوانین کی خلاف ورزی کرتا چلا آرہا ہے اور فلسطینی عوام کو جائز بنیادی حقوق دینے سے انکار اور مقدس مقامات کی بے حرمتی کے واقعات کی بدولت حالات میں عدم استحکام آیا ہے۔

او آئی سی نے تمام تر کشیدگی کا ذمے دار اسرائیل کو ٹھہراتے ہوئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا ہے کہ فی الفور کشیدگی کو روکے اور فلسطین کی عوام کوتحفظ فراہم کرے اور بیت القدس کو فلسطین کا دارالحکومت تسلیم کرے اور مسلہ فلسطین کو حل کرے۔

اسرائیلی دفاعی ترجمان کی پریس کانفرنس

دوسری جانب اسرائیلی دفاعی ترجمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روزسے اب تک اسرائیلی فورس کی کارروائی میں400 فلسطینی مارےگئے۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق غزہ پر اسرائیلی بمباری میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 313ہوگئی،اس کے علاوہ  تقریباً 2 ہزار فلسطینی زخمی بھی ہوئے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں