پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) سے زیادہ عوام کا کوئی ہمدرد نہیں۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف سے سابق ارکان قومی وصوبائی اسمبلی کی ملاقات ہوئی جس میں ملکی سیاسی صورتحال اور 21 اکتوبر کو قائد نوازشریف کی وطن واپسی کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔
ملاقات میں شہبازشریف نے قائد نوازشریف کے استقبال کی تیاریوں کے لئے پارٹی رہنماﺅں اور کارکنوں کے جذبے کو سراہا۔
اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا کہ نوازشریف کا سنہرا دور، اِنشاءاللہ پھر واپس آرہا ہے، مہنگائی میں کمی کا آغاز جلد ہونے والا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی کے فضل وکرم سے قوم سے کیا ہروعدہ پورا کیا، تیز رفتار ترقی کا سفر پھر شروع ہونے کو ہے، اِنشاءاللہ۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے مزید کہا کہ نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) سے زیادہ عوام کا کوئی ہمدرد نہیں، پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ قوم سے سچ بولا، دیانتداری سے قوم کی خدمت کی۔
ملاقات میں سابق ارکان قومی وصوبائی اسمبلی نے اپنے اپنے علاقوں میں 21 اکتوبر کی تیاریوں کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔
ملاقات کرنے والوں میں سابق ایم این اے شیخ وسیم، سابق ایم پی ایز سعد وسیم اور چوہدری الیاس شامل تھے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
