Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

21  اکتوبر کا دن پاکستان کی ترقی اور عام آدمی کی مشکلات سے آزادی کا دن ہوگا، رانا ثناءاللہ

رانا ثناءاللہ نےکہا ہے کہ21  اکتوبر کا دن پاکستان کی خوشحالی، ترقی اور عام آدمی کی مشکلات سے آزادی کا دن ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کی زیر صدارت مسلم لیگ ن پنجاب کی قائد میاں محمد نواز شریف کی آمد کی تیاریوں کے سلسلے میں اہم اجلاس ہوا جس میں 21 اکتوبر کے حوالے سے تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔

 انہوں نے کہا کہ عوام میاں محمد نواز شریف کی واپسی کو اپنے اچھے دنوں کی واپسی سے تعبیر کرتے ہیں،21 اکتوبر کے دن عوام کی میاں نوازشریف سے اپنی محبت اور اس اعتماد کا ایک مرتبہ پھر سے اظہار کریں گے جو پہلے بھی تین مرتبہ ووٹ کے ذریعے وزیراعظم بنا کر کر چکے ہیں۔

رانا ثناءاللہ نے یہ بھی کہا کہ لاہور کے 8 اکتوبر کو ہونے والا عظیم الشان جلسہ قائد میاں محمد نواز شریف صاحب کے 21 اکتوبر کے استقبال کا ٹریلر تھا،21 اکتوبر کا دن پاکستان کی خوشحالی، ترقی،اور عام آدمی کی مشکلات سے آزادی کا دن ہوگا۔

سابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے مزید کہا کہ اس وقت ایک ہی ایسا لیڈر  ہے جو ملک کو درپیش مشکلات سے نکالنے کی صلاحیت اور منشور رکھتا ہے، پہلے بھی ہمیشہ کر دکھایا تھا،انشاءاللہ ایک بار پھر ملک کو مہنگائی،غربت اور مشکلات سے نجات دلوایں گے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version