Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان کو فلسطین کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے، مولانا فضل الرحمان

مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پاکستان کو فلسطین کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اور مغربی قوتیں انکی پشت پناہی کررہی ہے،75 سال سے اسرائیل نے سر زمین عرب فلسطین پر قبضہ جمایا ہے اور آج پہلی مرتبہ غزہ سے اسرائیل کی طرف پیش قدمی ہوئی۔

مولانا فضل الرحمان نےکہا کہ اپنی سر زمین کو آزاد کرنے کے لیے فلسطین نے جس طرح آغاز کیا ہے مسلمانوں کو چاہیے کہ انکی پشت پر کھڑے ہوجائے۔

انہوں نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام نے ہمیشہ فلسطینیوں کے مؤقف کو درست سمجھا ہے، جے یو آئی تسلسل کے ساتھ فلسطینیوں کے مؤقف کے شانہ بشانہ کھڑی رہی ہے، ہم اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ ہیں۔

جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ نے یہ بھی کہا کہ ہم اتنے عرصے سے سن رہے تھے کے اسرائیل کو تسلیم کرلیں، امت مسلمہ کا فرض ہے کہ ہر لحاظ سے فلسطین کی مدد کریں جبکہ جن حالات  میں امت ہے حکومت بھی ان کی مدد کریں۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ایک زمانے میں پاکستان نے اسرائیل کے جہاز گرائے ہیں، پاکستان کو فلسطین کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے ، فلسطین والے معاملے پر پاکستان کو مبہم نہیں ہونا چاہیے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ دنیا سمجھ رہی تھی مسئلہ فلسطین مردہ ہو چکا ہے، تازہ واقعے نے ثابت کیا مسئلہ فلسطین مردہ نہیں ہوا بلکہ اس کی اہمیت آسمانوں کو چھو رہی ہے۔

اپنے بیان میں مولانا فضل الرحمان نے اعلان کیا کہ جمعیت علمائے اسلام آئندہ جمعے کو ملک بھر میں اہل فلسطین کے ساتھ اظہار یکجہتی کرے گی۔

جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ نے کہا کہ افغانیوں کے ساتھ جو رویہ رکھا گیا وہ ہماری روایت کے برعکس ہے، طالبان نے نئی نئی حکومت سنبھالی ہے، افغانستان میں جو حملے ہوتے ہیں کیا وہاں پاکستانی نہیں پکڑے گئے؟

انوں نے یہ بھی کہا کہ الیکشن کل کروائے ہم الیکشن لڑنے کے لیے تیار ہے ، پیپلز پارٹی نئی مردم شماری کے تحت الیکشن پر متفق ہوگی۔

جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ 9 مئی والا واقعہ ایک بہت بڑا جرم کیا گیا ہے ، ریاست پر حملہ ہوا ہے، فوج پر حملہ ہوا ہے جبکہ فوجیوں کو شہید کیا گیا، چیئرمین پی ٹی آئی امریکہ کا چمچہ ہے۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version