Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ورلڈکپ 2023: انگلینڈ نے بنگلادیش کو 137 رنز سے شکست دے دی

آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کے ساتویں میچ میں دفاعی چیمپئن انگلینڈ نے بنگلادیش کو 137 رنز سے شکست دے کر پہلی کامیابی  سمیٹ لی۔ 

بھارت کے دھرم شالا اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹ کے نقصان پر 364 رنز بنائے جس کے جواب میں بنگلادیش کی پوری ٹیم 48.2 اوورز میں227 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

ہدف کے تعاقب میں بنگلادیش کی پہلی وکٹ دوسرے اوور میں اس وقت گری جب تنزید حسن 14 رنز بناکر ریسی ٹوپلے کی گیند پر آؤٹ ہوئے اور اگلی ہی گیند پر ریسی ٹوپلے نے ہی مہیدی حسن کو صفر رنز پر پویلین واپس بھیج دیا۔

بنگلادیش کی تیسری وکٹ بھی ریسی ٹوپلے کے حصے میں آئی جب بنگلادیشی کپتان شکیب الحسن صرف ایک رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوگئے۔ مہیدی حسن میراز 8 اور لٹن داس 76 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔  جب کہ مشفیق الرحیم 51 اور توحید ردوئے 39 رنز کی اننگز کھیلی۔

انگلینڈ کی جانب سے ریسی ٹوپلے نے 4، کرس ووکس نے 2، سیم کرن، مارک ووڈ، عادل رشید اور لیام لونگسٹن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل بنگلادیش کے کپتان شکیب الحسن نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔  انگلینڈ کی جانب سے ڈیوڈ میلان اور جونی بیرسٹو نے اوپننگ کی اور ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کرتے ہوئے بنگلادیش کی بولنگ کے آگے رنز کی چٹان ثابت ہوئے لیکن اوپننگ پارٹنر شپ ٹیم کو 115 رنز دینے کے بعد ٹوٹ گئی۔

جونی بیرسٹو 59 گیندوں پر 8 چوکوں کی مدد سے 52 رنز کی شاندار اننگز کھیل کربنگلادیشی کپتان شکیب الحسن کا شکار ہوگئے بیرسٹو کے بعد ڈیوڈ میلان اور اور جو روٹ کے درمیان بھی اچھی پارٹنر شپ قائم ہوئی لیکن 38 اوورز میں اوپنر ڈیوڈ میلان 16 چوکوں اور 5 چھکوں کی مدد سے 140 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر مہیدی حسن کا شکار ہوگئے،

بنگلادیش کی جانب سے مہیدی حسن نے 4 جبکہ شریف الاسلام نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

واضح رہے کہ دفاعی چیمپئن انگلینڈ کو پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے شکست دی تھی جب کہ بنگلادیش نے افغانستان کو ہرایا تھا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version