Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

منشیات کا زہر دنیا کو تباہ کر رہا ہے، مشعال ملک

مشعال ملک نے کہا ہے کہ منشیات کا زہر دنیا کو تباہ کر رہا ہے۔

تفصیلات کےمطابق وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے انسانی حقوق مشعال ملک نے انسانی حقوق سے متعلق سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا میں منشیات کے خاتمے کے لئے اقدامات ہو رہے ہیں،طلبہ میں بھی ڈرگ ابیوز کی آگہی ضروری ہے۔

مشعال ملک نےکہا کہ خواتین اور یوتھ کے حقوق کا شعور دیا جانا چاہئے، تعلیمی اداروں میں ہیروں کو تراشا جاتا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ چھوٹے چھوٹے بچوں کو بھی منشیات سپلائی میں استعمال کیا جاتا ہے، جیلوں میں منشیات فروشی کے ملزموں کی تعداد بڑھ رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں میں منشیات کے خلاف مہم شروع کر رہے ہیں، اساتذہ تعلیمی اداروں میں طلبہ میں اعتماد بحال کریں جبکہ طلبہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی روکنے کے لئے متحرک کردار ادا کریں۔

مشعال ملک کا یہ بھی کہنا تھا کہ نوجوانوں کو ڈرگ ابیوز کے بارے میں آگاہی ضروری ہے، جس کی زمہ داری تعلیمی اداروں پہ آتی ہے، ہمارے ملک میں چوری اور قتل سے زیادہ منشیات سپلائی کے قیدی زیادہ ہیں، جو تباہ کن ہے۔

انہوں نے کہا کہ منشیات کا زہر دنیا کو تباہ کر رہا ہے ، غزہ اور مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہو رہی ہے جبکہ ان مقامات پر نسل کشی کی جا رہی ہے۔

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے انسانی حقوق مشعال ملک نے مزید کہا کہ فلسطینی کی امنگوں کے مطابق مسئلہ حل کیا جائے ، اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ فلسطین اور کشمیر حل کئے جائیں۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version