بالی وڈ اداکارہ شردھا کپور نے ایک بار پھر مداحوں کا دل جیت لیا ہے۔
شردھا اس بات کو اچھے سے جانتی ہیں کہ مداحوں کے دل میں جگہ کیسے بنانی ہیں۔
سوشل میڈیا پر اداکارہ کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہیں جس میں انہیں فوٹوگرافر سے مراٹھی میں بات کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
اداکارہ کو سفید رنگ کی شولڈر لیس شرٹ اور اسکرٹ زیب تن کیے دیکھا جا سکتا ہے۔
شردھا ہمیشہ اپنی دلکش شخصیت سے مداحوں کی توجہ کامیابی سے اپنی جانب مبزول کر لیتی ہیں یہ ہی وجہ ہے کہ دنیا بھر میں ان کے مداحوں کی ایک بڑی تعداد ہے۔
شردھا نے اپنے فنی سفر کا آغاز 2010ء میں فلم تین پتی سے کیا تھا۔
واضح رہے اداکارہ شردھا ہندی فلموں میں ولن اور مزاحیہ کردار ادا کرنے والے اداکار شکتی کپور کی بیٹی ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔
