غزہ میں اسرائیلی بمباری کی ویڈیو بناتے ہوئے فلسطینی صحافی محمد شہاب کے گھر پر بھی بم گر گیا جس کے نتیجے میں وہ لائیو ویڈیو کے دوران ہی شہید ہوگیا۔
سوشل میڈیا پر فلسطینی صحافی محمد شہاب کی ایک ویڈیو وائرل ہے جو انہوں نے اپنی شہادت سے قبل بنائی۔
https://twitter.com/PalHighlight/status/1712753205149385196
ویڈیو کے دوران وہ غزہ کی صورتحال کا بتا رہے ہیں اور ساتھ ہی اسرائیلی بمباری کی آوازیں بھی آ رہی ہیں۔ اسی دوران ایک اسرائیلی میزائل ان کے گھر پر گرتا ہے اور وہ شہید ہوجاتے ہیں۔
اپنی آخری ویڈیو میں شہید صحافی نے بتایاکہ یہ میری آخری ویڈیو ہوسکتی ہے اور میرا دنیا بھر کیلئے پیغام ہے کہ اسرائیل کی جانب سے ہمارا کھانا، پانی اور بجلی سب بند کردیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم اپنے گھروں کو بھی نہیں چھوڑ سکتے کیونکہ یہ ہمیں (اسرائیل) گھر کے اندر اور باہر مار رہے ہیں۔
ویڈیو کے دوران بھی اسرائیلی بمباری کی آوازیں آتی رہیں اور آخر میں ایک بم صحافی کے گھر پر گرا جس کے بعد موبائل کی ویڈیو بننا بھی بند ہوگئی اور بعد ازاں وہ اسی بمباری کے نتیجے میں شہید ہوگئے۔




















