Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سری لنکا کے کپتان داسن شناکا انجری کے باعث ورلڈ کپ سے باہر

آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2023 میں سری لنکن ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیا۔ 

بھارت میں ہونے والے آئی سی سی ورلڈکپ 2023 کو سری لنکا کے ایک اور کھلاڑی انجری کا شکار ہوکر میگا ایونٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔ ورلڈکپ سے باہر ہونے والے کھلاڑی ٹیم کے کپتان داسن شناکا ہیں۔

کپتان داسن شناکا کی جگہ چمیکا کرونا روتنے کو سری لنکن ٹیم میں شامل کرلیا گیا، کرونا رتنے پہلے ہی بطور ریزرو پلیئر ٹیم کے ساتھ بھارت میں موجود ہیں۔

داسن شناکا پاکستان کے خلاف میچ کے دوران زخمی ہوگئے تھے، انجری کی وجہ سے شناکا 3 ہفتے کیلئے ایکشن سے آؤٹ ہوگئے۔

داسن شناکا کی جگہ سری لنکن ٹیم کی قیادت کوسال میندس کو سونپے جانے کا امکان ہے

متعلقہ خبریں

Exit mobile version